the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

(ایجنسیز)

یوکرین میں جاری سیاسی بحران کے بعد نئے صدر کے چناؤ کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جب کہ ملک کے مشرقی حصے میں روس نواز باغیوں کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 18 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، دارالحکومت کیف اور دیگر مغربی صوبوں میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا جب نگراں حکومت کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 80 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 17 ہزار 500 رضاکاروں کو تعینات کیا گیا، اس کے علاوہ انتخابی عمل کو جانچنے کے لئے ایک ہزار 200 عالمی مبصرین بھی موجود تھے۔
وزارت داخلہ کے حکام کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں 33 ہزار 500 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 29 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر مقررہ وقت پر پولنگ کا



آغاز ہوا۔  دوسری جانب ملک کے مشرقی شہر ڈونٹسک اور لوہانسک میں روس نواز باغیوں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا جس کے بعد بیشتر پولنگ اسٹیشنز بند رہے جب کہ الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ سے قبل روس نواز باغیوں کی جانب سے مختلف پولنگ اسٹیشن پر حملے کئے گئے جبکہ لوہانسک اور ڈونٹسک میں 34 پولنگ اسٹیشن میں سے صرف 9 پر ووٹنگ کا عمل جاری رہا جہاں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد انتہائی کم رہی۔
اس سے قبل گزشتہ روز لوہانسک میں پرتشدد واقعات میں اٹلی کا صحافی اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا جبکہ گولیاں لگنے سے فرانسیسی فوٹوگرافر اور ایک روسی مترجم شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی شہر ڈونٹسک اور لوہانسک میں روس نواز باغیوں نے علیحدگی کے لئے 11 مئی کو ریفرنڈم کا انعقاد کیا تھا جس میں 80 فیصد سے زائد عوام نے روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.